Page Nav

HIDE

Gradient Skin

Gradient_Skin

تازہ ترین

latest

شادی سے ایک دن پہلے دولہا غائب، بڑے بھائی کو دولہا بنا کر شادی کر دی گئی اور پھر اصلی دلہا ۔۔۔! سنسنی خیز خبر آگئی

  لکھنؤ (مانیٹرنگ ڈیسک )شادی سے ایک دن پہلے دولہا غائب، بڑے بھائی کو دولہا بنا کر شادی کر دی گئی اور پھر اصلی دلہا ۔۔۔! سنسنی خیز خبر آگئی...

 



لکھنؤ (مانیٹرنگ ڈیسک )شادی سے ایک دن پہلے دولہا غائب، بڑے بھائی کو دولہا بنا کر شادی کر دی گئی اور پھر اصلی دلہا ۔۔۔! سنسنی خیز خبر آگئی ۔۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی سے ایک دن پہلے دولہا گھر سے غائب ہوگیا 

جس کے بعد اس کے بڑے بھائی کی دلہن کے ساتھ شادی کرادی گئی لیکن ابھی شادی کی رسمیں پوری بھی نہیں ہوئی تھیں کہ اصلی دولہا کی لاش گاؤں کے قریب ہی پیڑ پر لٹکتی ہوئی مل گئی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کشی نگر میں 28 سالہ پریم کی شادی طے پائی تھی۔ شادی سے ایک دن پہلے وہ شیو کرانے کیلئے گیا اور واپس نہیں آیا۔ گھر والوں نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن اس کا کچھ اتا پتہ نہیں ملا ۔ شادی کی گھڑی آئی تو دونوں گھرانوں نے دولہا کے بڑے بھائی کرشنا کے ساتھ دلہن کے سات پھیرے کرادیے۔ 

ابھی شادی کی باقی رسمیں پوری بھی نہ ہوپائی تھیں کہ گاؤں کے باہر 28 سالہ پریم کی لاش ایک پیڑ سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ اس کے بعد شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں